QR codeQR code

بشار اسد نے مسجد النوری میں نماز عید فطر ادا کی

شام کے صدر عوام میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی

25 Jun 2017 گھنٹہ 12:49

قابل ذکر ہے کہ داعش نے موصل میں اسی نام کی ایک مسجد النوری کو کہ جہاں سے ابوبکر بغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا گذشتہ دنوں فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد تباہ کر دیا تھا۔


جنگ سے متاثرہ ملک شام میں آج عید فطر منائی جا رہی ہے اور صدر بشار اسد نے آج عید فطر کی نماز حماہ شہر کی مرکزی مسجد النوری میں ادا کی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد عید فطر کی نماز کے لئے حماہ شہر کی مرکزی مسجد النوریگئے جہاں انہوں نے ملک کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر انکے ساتھ شام کے وزیر اوقاف محمد عبدالستار السید، اور شام کے مفتی اعظم احمد بدرالدین حسون سمیت پارلیمنٹ ممبران، وزراء اور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

نماز عید فطر کی ادائیگی کے بعد شام کے صدر عوام میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ 

قابل ذکر ہے کہ داعش نے موصل میں اسی نام کی ایک مسجد النوری کو کہ جہاں سے ابوبکر بغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا گذشتہ دنوں فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد تباہ کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 272925

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/272925/بشار-اسد-نے-مسجد-النوری-میں-نماز-عید-فطر-ادا-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com