QR codeQR code

علامہ سید ساجد علی نقوی کی نواز شریف پر کڑی تنقید

وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے سانحات کو برابری کی بنیاد پر دیکھتے اور ہر ایک کے لئے تعاون اور ملازمتوں کا اعلان کرتے

29 Jun 2017 گھنٹہ 10:52

وزیر داخلہ کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانحہ پارا چنار کی اطلاع پہلے سے تھی


شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے سانحات کو برابری کی بنیاد پر دیکھتے اور ہر ایک کے لئے تعاون اور ملازمتوں کا اعلان کرتے۔

اپنے بیان میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے سانحات کو برابری کی بنیاد پر دیکھتے اور ہر ایک کے لئے تعاون اور ملازمتوں کا اعلان کرتے ، سانحہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سب کو برابری کی بنیاد پر دیکھے ۔

انہوں نے کہا وزیر داخلہ کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانحہ پارا چنار کی اطلاع پہلے سے تھی۔


خبر کا کوڈ: 273250

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/273250/علامہ-سید-ساجد-علی-نقوی-کی-نواز-شریف-پر-کڑی-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com