QR codeQR code

دہشتگردوں کی حمایت اور سفری پابندی ایک ہی سکے کے دو رخ

آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے

29 Jun 2017 گھنٹہ 11:16

امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگاتا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے.

 تقریب خبر رسا٘ ایجنسی کے مطابق قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور مسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف سفری پابندی عائد کرنا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جس سے امریکہ کی اسلام مخالف پالیسی نظر آتی ہے.

امریکہ کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگاتا ہے.

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں اندرونی چلینجز درپیش ہونے کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود ادارے بھی ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی صدر کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.


خبر کا کوڈ: 273257

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/273257/دہشتگردوں-کی-حمایت-اور-سفری-پابندی-ایک-ہی-سکے-کے-دو-رخ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com