آل سعود کی بربریت کی وجہ سے القطیف اور العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل سعود کی جانب سے سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں القطیف اور العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں پر تشدد اور وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی افراد کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران کی مقامی نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں آیت اللہ شہید نمر باقر النمر کے فرزند محمد النمر نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ اپنے بنیادی اور جمہوری حقوق سے محروم ہیں اور وہ اپنے بنیادی حقوق کو پورا کا مطالبہ کررہے ہیں جنیھں آل سعود حکام طاقت کے ذریعہ کچل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شیعہ مسلمان اپنے خون کے آخری قطرے تک آل سعود کے وحشیانہ اور مجرمانہ مظالم کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
محمد النمر نے ایمنسٹی اینٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں اس وقت 30 ہزار افراد سیاسی قیدی ہیں جنہیں انسانی حقوق کی حمایت کے جرم میں جیل میں بند کیا گیا ہے اور جیل میں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام انسانی حقوق اور جمہوریت کے کھلے دشمن ہیں اور جھوٹے ہیں وہ جھوٹ بول کر اپنےظالمانہ اقتدار کو باقی رکھنا چاہتے ہیں۔
محمد النمر نے کہا کہ عالمی برادری کو قطیف اور العوامیہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو آل سعود کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور سعودی عرب کے عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق کی حمایت کرنی چاہیے۔