QR codeQR code

علامہ سید ساجد علی نقوی

ملکی استحکام کیلئے سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر غور کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان مختلف مسائل کا شکار ہے اس لئے مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا

20 Jul 2017 گھنٹہ 11:36

شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اسلامی تحریک پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ملک کی موجودہ سیاسی و امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے عہدیداروں کو چاہئے کہ رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوام میں شعور کو بیدار کریں اور انکی سیاسی استعداد کو بڑھائیں تاکہ آئندہ انتخاب سے قبل عوام کو انتخابات میں بھرپور مہم چلا کر درست سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل دہشتگردی، ناانصافی، غربت اور بے روزگاری ہے۔ ملکی استحکام کیلئے سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مسائل کا شکار ہے اس لئے مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم کے خلاف ہونی والی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اتفاق یا اختلاف اپنی جگہ لیکن سیاسی اختلاف کو سیاسی تصادم بننے سے بچانا ہوگا یہی ملکی استحکام و جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، سی پیک سمیت اہم منصوبے زیر تکمیل ہیں جس سے معاشی اعشاریے بہتر ہونگے اس کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 275936

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/275936/ملکی-استحکام-کیلئے-سیاسی-ذاتی-مفادات-سے-بالاتر-ہوکر-غور-کرنے-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com