QR codeQR code

یمن کا انسانی بحران بشریت کے لئے ننگ ہے

یمن کو دو سال اور چند ماہ کی جنگ نے برباد کر دیا ہے

24 Jul 2017 گھنٹہ 19:22

یمن کو دو سال اور چند ماہ کی جنگ نے برباد کر دیا ہے/ عالمی برادری یمن کا ساتھ دے


بین الاقوامی عوامی تنظیم کیئر انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا ہے کہ” یمن میں انسانی بحران نے اس ملک کو متاثر کیا ہے اس میں وبا پھوٹ پڑی ہے اور اس ملک کی حالت بشریت کے لئے نگ و عار ہے۔ 
  
تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، بین الاقوامی عوامی تنظیم کیئر انٹرنیشنل کے سربراہ،ولفگان یامان، نے اپنے یمن کے  پانچ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، یمن کو دو سال اور چند ماہ کی  جنگ نے برباد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں عام لوگ مارے گئے اور لاکھوں کے قریب لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ”بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جن میں قحط کی صورت حال ہے۔

انھوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ یمن کا اس حالت میں ساتھ دیں تاکہ ۲۷ میلین افراد کے رنج و غم تمام ہو ں “۔

عرب اتحاد کے جنگی حملوں کے سبب اس ملک میں ۸۰۰۰ ہزار سے زیادہ عام شہری مارے گئے ہیں اور ۴۴۵۰۰ افرد زخمی ہیں۔

یمن میں وبا پھیلنے کے بعد ایک انسانی بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے ١۸۲۸ افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں اور تین لاکھ ستر ہزار افراد کا اس موذی بیماری میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، اس تنظیم نے یمن میں انسان دوستانہ امداد کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276560

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/276560/یمن-کا-انسانی-بحران-بشریت-کے-لئے-ننگ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com