QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے نفاذ کے لئے باہمی یکجہتی ناگزیر ہے

اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کے لئے آمادہ ہیں

25 Jul 2017 گھنٹہ 16:15

اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کے لئے آمادہ ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے نفاذ اور قوم کی خدمت کے لئے تمام ریاستی اداروں اور فورسز کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے.

صدر مملکت حسن روحانی نے تہران میں سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی ایرانی انتظامیہ کے دور میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ فوج اور پاسداران انقلاب کی طاقت میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وطن عزیز کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا.

صدر روحانی نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت پاسداران انقلاب کی تمام کوششوں اور خدمات کی بھرپور حمایت کرتی ہے.

اس ملاقات میں پاسداران انقلاب فورسز کے کمانڈر میجر جنرل 'محمد علی جعفری' نے حالیہ صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی تاریخی شرکت اور ڈاکٹر روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب ملک میں اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کے لئے آمادہ ہے.

 


خبر کا کوڈ: 276703

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/276703/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-ہدایات-کے-نفاذ-لئے-باہمی-یکجہتی-ناگزیر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com