QR codeQR code

سعودی اتحاد نے یمن، قطر اور لیبیا کے خیراتی گروپوں کو بلیک لسٹ کردیا

3 قطری، 3 یمنی، 2 لیبیائی اور ایک کویتی شہری پر النصرہ فرنٹ اور شام سے تعلق رکھنے والی دیگر دہشت گرد مسلح تنظیموں کیلیے فنڈز مہم چلانے کا الزام

26 Jul 2017 گھنٹہ 12:41

3 قطری، 3 یمنی، 2 لیبیائی اور ایک کویتی شہری پر النصرہ فرنٹ اور شام سے تعلق رکھنے والی دیگر دہشت گرد مسلح تنظیموں کیلیے فنڈز مہم چلانے کا الزام ہے


سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور خیراتی گروپوں کو مبینہ طور پر اسلامی شدت پسندی کا الزام لگاتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین لسٹ بین الاقوامی دبائو کے پیش نظر جاری کی گئی ہے، جس میں 89 خیراتی ادارے اور افرد شامل ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ایک مشترکہ اعلامیے میں قطری حکام سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں رہنے والے9 افراد اور 9 خیراتی اداروں کے نام شامل کرتے ہوئے انھیں دہشت گرد قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ان 4 عرب ریاستوں نے گزشتہ ماہ اسلامی شدت پسندوں سے مبینہ تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے دوحہ سے اپنے تعلقات ختم کر دیے تھے تاہم قطر ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے، سعودی اتحاد کے حالیہ مشترکہ بیان کے مطابق جن تنظیموں پر پابندی لگائی گئی، ان میں 3 یمن اور 6 لیبیا سے تعلق رکھتی ہیں جن پر القاعدہ اور شام سے تعلق رکھنے والے گروپس سے تعلقات کا الزام ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلیک لسٹ قرار دیے جانے والے 3 قطری، 3 یمنی، 2 لیبیائی اور ایک کویتی شہری پر النصرہ فرنٹ اور شام سے تعلق رکھنے والی دیگر دہشت گرد مسلح تنظیموں کیلیے فنڈز مہم چلانے کا الزام ہے۔

اضح رہے کہ کویت نے قطر کے خلاف سعودی اتحاد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی حمایت نہیں کی تھی اور اس مسئلے کے حل کیلیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 276819

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/276819/سعودی-اتحاد-نے-یمن-قطر-اور-لیبیا-کے-خیراتی-گروپوں-کو-بلیک-لسٹ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com