QR codeQR code

امریکی جنگی جہاز کی اشتعال انگیزی کی کوشش کو پاسداران انقلاب نے ناکام بنادیا

پاسداران انقلاب نے امریکی اشتعال انگیزی کی پرواہ نہ کی جس کے بعد امریکہ کے بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا

26 Jul 2017 گھنٹہ 16:00

پاسداران انقلاب نے امریکی اشتعال انگیزی کی پرواہ نہ کی جس کے بعد امریکہ کے بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایک امریکی جنگی جہاز نے اشتعال انگیزی کی کوشش کی جس کو پاسداران انقلاب نے ناکام بنادیا.

پاسداران انقلاب کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق، خلیج فارس میں موجود ایک امریکی سمندری جہاز نے پاسداران کی بحریہ کی کشتیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی.

بیان کے مطابق، غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا کہ امریکی بحری جہاز نے ایرانی کشتیوں کو انتباہ کرنے کے مقصد سے فائر کیا مگر امریکیوں کا مقصد اشتعال انگیزی تھا جبکہ سپاہ پاسداران کی کشتیوں نے امریکی جہاز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھا.

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسداران انقلاب نے امریکی اشتعال انگیزی کی پرواہ نہ کی جس کے بعد امریکہ کے بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا.


خبر کا کوڈ: 276876

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/276876/امریکی-جنگی-جہاز-کی-اشتعال-انگیزی-کوشش-کو-پاسداران-انقلاب-نے-ناکام-بنادیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com