QR codeQR code

لبنان کے سرحدی علاقے پر شام اور حزب اللہ کو 24 گھنٹوں میں ملنے والی کامیابیاں

شام اور مقاومت کی فوجوں کو توپخانے اور راکٹوں کی مدد حاصل ہے

20 Aug 2017 گھنٹہ 17:29

اب تک کی اس جنگی کاروائی میں داعش کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ان کے بعض افراد نے الزمرانی اور الجراجیر کی بلندیوں پر ہتھیار پھینک دیئے ہیں


شام اور مقاومت کو اپنے 24 گھنٹوں کی کاروائیوں میں داعش کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں انھوں نے اس دورانئے میں 87 کلومیٹر مربع علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کر لیا ہے۔ 
  
تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق،شام اور حزب اللہ کی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کو ابھی صرف 24 گھنٹے گذرے ہیں اس کم عرصے میں 87 مربع کلومیٹر کا علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کروا لیا گیا ہے جبکہ 108مربع کلومیٹر داعش کے قبضے میں تھا۔

الاعلام الحربی کے مطابق شام اور مقاومت کی فوجوں کو توپخانے اور راکٹوں کی تین سمت سے مدد حاصل ہے۔

اب تک کی اس جنگی کاروائی میں داعش کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ان کے بعض افراد نے الزمرانی اور الجراجیر کی بلندیوں پر ہتھیار پھینک دیئے ہیں ان میں احمد وحید العبد بھی شامل ہے کہ جو  داعشیوں کا شرعی امیر تھا۔

الزمرانی کی تین اہم گذرگاہیں اور ابوحدیج و ضھر علی اب مقاومت کے کنٹرول میں ہے۔

جبکہ شام کی فوج اور مقاومت کو شمالی علاقوں میں کامیاب حاصل ہوئی ہے اور چند ایک اہم مقامات کو آزاد کر الیا ہے جن میں حرف مکباش، تل مصیدہ، وادی الحمراء، خربہ الحمراء، الفوقا و التحتا، قلعہ ابوالحمام، شعبہ بیت ابومرعی، حرف وادی فارہ، راس شعبہ المغارہ، قرنہ الشمس، دوار خنجر، شعبہ السوقی و وادی دواد خنجر شامل ہیں۔

مشرق میں خاص طور پر البریج  کی بلندیوں کو شام اور مقاومت کی فوج نے بہت سنسی خیز طور پر آزاد کروا لیا ہے اور اب جبل الموصل ان کے کنٹرول میں ہے اسکے علاوہ ضھر شعاب الحصن، السماقیات ولعرقوب، خربہ اسطنبول، حقاب الرواشنہ، سہلات درویش، سہلہ سیسیان پر بھی ان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 280323

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280323/لبنان-کے-سرحدی-علاقے-پر-شام-اور-حزب-اللہ-کو-24-گھنٹوں-میں-ملنے-والی-کامیابیاں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com