QR codeQR code

افغانستان:سیکیورٹی فورسز کا قندوز آپریشن جاری

کابل:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک

22 Aug 2017 گھنٹہ 11:20

صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36 طالبان ہلاک جبکہ 10 طالبان زخمی


افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 48 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے اقتاش میں سیکیورٹی فورسز کے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران 36 طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہو ئے ہلاک ہونے والوں میں6 مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

جب کہ صوبہ غزنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک اور3 زخمی ہوئے ہیں حملے میں کوئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب ضلع خم آب کے گورنراحمد خان کے مطابق طالبان جنگجوئوں نے گزشتہ روز ضلع پرقبضہ کیا اور تاحال علاقہ ان کے قبضے میں ہی ہے تاہم انھوںنے مزید تفصیلات کے بغیر بتایا کہ طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد افغان فورسز پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ ضلع خم آب پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تاحال جھڑپ جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران طالبان جنگجوئوں نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے 4 اضلاع پر قبضہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 280565

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280565/افغانستان-سیکیورٹی-فورسز-کا-قندوز-آپریشن-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com