QR codeQR code

عراقی فوج کی تلعفر کے مرکز کی طرف تیزی سے پیشقدمی جاری

تلعفر کی جانب عراقی فورسزکی پشقدمی

22 Aug 2017 گھنٹہ 12:30

عراقی سیکیورٹی فورسز نے پہلے دو دنوں کے دوران ہی تلعفر کے مضافات میں 13 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔


عراقی فوج اور رضاکار فورسز موصل کے مغرب میں واقع دہشت گردوں کے آخری گڑ تلعفر کے مرکزکی طرف تیزی سے پیشقدمی کررہی ہیں۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کے آخری گڑ تلعفر کی طرف فوج اور رضا کار فورسز کی تیزی کے ساتھ پیشقدمی جاری ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے تعلفر کے علاقے ملاجاسم اور عبرہ پر قبضہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

ملاجاسم نامی گاؤں مکمل طور پرفوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد اب عراقی فوج تلعفر کے مرکز سے صرف 900 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر حسن فدعم کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے پہلے  دو دنوں کے دوران ہی تلعفر کے مضافات میں 13 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔

واضح رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس راستے سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 280580

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280580/عراقی-فوج-کی-تلعفر-کے-مرکز-طرف-تیزی-سے-پیشقدمی-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com