QR codeQR code

مدینہ منورہ: امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر مجلس کا انعقاد

مدینے کے الجاد المدینہ میں ایرانی زائرین نے امام محمد تقی جواد الآئمہ علیہ السلام کی شہادت منائی۔

23 Aug 2017 گھنٹہ 11:23

امامت کے نویں آفتاب حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مدینے میں موجود ایرانی زائرین نے ہوٹل الجاد المدینہ میں عزاداری کی


مدینے کے الجاد المدینہ میں ایرانی زائرین نے امام محمد تقی جواد الآئمہ علیہ السلام کی شہادت منائی۔
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، امامت کے نویں آفتاب حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مدینے میں موجود ایرانی زائرین نے ہوٹل الجاد المدینہ میں عزاداری کی۔

اس موقع پر ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ حجت السلام کلباسی نے اس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام علیہ السلام ہمارےجوان ترین امام ہیں کہ جن کو زہر سے شہید کیا گیا ہے۔
 
اس مجلس میں حاج حمید رمضان پور نے مصائب جواد آئمہ بیان کئے اور مرثیہ، نوحہ خوانی کی اور زائرین نے امام مظلوم کے غم میں اشک ریزی اور سینہ زنی کی۔


خبر کا کوڈ: 280705

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/280705/مدینہ-منورہ-امام-محمد-تقی-علیہ-السلام-کی-شہادت-پر-مجلس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com