QR codeQR code

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی تیار

پاکستان کا امریکا کے ساتھ سخت سفارتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

19 Sep 2017 گھنٹہ 1:33

پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد پاکستان کا ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین سفارتی پالیسی‘‘ اختیار کرنے کا فیصلہ


پاکستان: وفاق نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے اور اتحادی کا درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ درپیش حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین سفارتی پالیسی‘‘ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سخت ترین پالیسی کے تحت 3 آپشنز پر بتدریج عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے مخصوص آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ، دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ باہمی تعاون میں کمی اور افغانستان کیلیے امریکی حکمت عملی میں عدم تعاون شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد اس وقت کیا جائے گا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف کسی اقدام کا اعلان کریگی۔


خبر کا کوڈ: 284427

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/284427/ٹرمپ-انتظامیہ-کے-خلاف-پاکستان-کی-حکمت-عملی-تیار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com