QR codeQR code

خواجہ آصف کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات

پاکستان سارک چارٹر اور اصولوں پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے

22 Sep 2017 گھنٹہ 16:31

پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔


پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اور اصولوں پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔

اجلاس ہی کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں لیڈروں نےافغانستان میں قیام امن کیلئے تجاویز پربھی بات چیت کی۔

سرگئی لاروف نے خواجہ آصف کو ماسکو کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی روابط بڑھانے کی راہ تلاش کرے۔


خبر کا کوڈ: 285023

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285023/خواجہ-آصف-کی-بھارتی-ہم-منصب-سشما-سوراج-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com