QR codeQR code

افغانستان: سربراہ حزب اسلامی کو نمازی نے جوتا دے مارا

افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی

23 Sep 2017 گھنٹہ 22:41

گلبدین حکمت یار اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے اسی ہفتے افغانستان واپس پہنچے ہیں۔


افغانستان: روس کے خلاف افغان جنگ سے شہرت حاصل کرنے والے، حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک مارا۔

خبروں کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں آکر ان کی طرف جوتا پھینک دیا اور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ البتہ افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے اسی ہفتے افغانستان واپس پہنچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 285227

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285227/افغانستان-سربراہ-حزب-اسلامی-کو-نمازی-نے-جوتا-دے-مارا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com