QR codeQR code

لندن میٹرو اسٹیشن میں دھماکہ

برطانیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ

26 Sep 2017 گھنٹہ 22:49

منگل کے روز لندن میٹرو اسٹیشن میں ایک دھماکہ ہونے کی خبر


اخبار ڈیلی اسٹار کی ویب سائٹ کے مطابق لندن حکام نے اعلان کیا ہے کہ بعض عینی شاہدوں نے منگل کے روز لندن میٹرو اسٹیشن میں ایک دھماکہ ہونے کی خبر دی جس سے وہاں پر موجود لوگوں میں ہراس پیدا ہو گیا۔

لندن پولیس کے مطابق اس خبر کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا اور میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا۔حالیہ مہینوں کے دوران برطانیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل پندرہ ستمبر کو میٹرو کی ایک ڈبے میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 285737

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285737/لندن-میٹرو-اسٹیشن-میں-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com