QR codeQR code

بحرینی فوجی عزاداری سید الشہدا منانے کی اجازت نہیں دے رہے

بحرین:شاہی حکومت کے فوجی عزاداری کے پرچموں اور بینروں پر بھی حملے کر رہے ہیں

26 Sep 2017 گھنٹہ 22:53

بحرین:الدراز میں عزاداری کے پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی کا سلسلہ تیز


بحرینی شاہی حکومت نے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں عزاداری کے پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ بحرینی فوجیوں نے الدراز کے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور وہ عزاداری سید الشہدا منانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت کے فوجی عزاداری کے پرچموں اور بینروں پر بھی حملے کر رہے ہیں اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

کئی مقامات پر بحرینی سیکورٹی فورس اور نہتے عزاداروں کےدرمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے الدراز علاقے میں عزاداروں اور عزاداری کے پرچموں پر حملے کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 285738

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285738/بحرینی-فوجی-عزاداری-سید-الشہدا-منانے-کی-اجازت-نہیں-دے-رہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com