QR codeQR code

سعودی عرب کے مفتیوں پر ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

سعودی مفتیوں کے نفرت انگیز اقدامات کے نتائج پر سخت خبردار:ہیومن رائٹس واچ

26 Sep 2017 گھنٹہ 23:12

سعودی مفتی سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز ماحول پیدا کر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ


فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی مفتی، جو سرکاری عہدے بھی سنبھالے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز ماحول پیدا کر رہے ہیں اور اس کے لئے وہ اپنے طرفداروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی مفتی، اپنے عہدوں اور ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کی کتابوں تک میں شیعہ مسلمانوں کے عقائد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں سعودی مفتیوں کے اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کے نتائج پر سخت خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات، عراق و شام میں شیعہ مسلمانوں اور مذہبی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے لئے جواز کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس وچ نے سعودی عرب کے اصلی حامی ملک کی حیثیت سے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی مفتیوں کی جانب سے سماج و معاشرے میں ماحول کو زہریلا بنائے جانے کی روک تھام کرے۔

 
 
 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 285741

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/285741/سعودی-عرب-کے-مفتیوں-پر-ہیومن-رائٹس-واچ-کی-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com