QR codeQR code

لاس ویگاس:عام شہریوں کے نشانہ بننے پر افسوس،،'بہرام قاسمی'

غیرانسانی کاروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سےہمدری کا اظہار

4 Oct 2017 گھنٹہ 0:14

ایران کا لاس ویگاس فائرنگ واقعے کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار


اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی شہر 'لاس ویگاس' میں گزشتہ روز فائرنگ کے ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں لاس ویگاس کے ہولناک واقعے میں عام شہریوں کے نشانہ بننے پر افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے اس غیرانسانی کاروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور امریکی عوام کے ساتھ اپنی ہمدری کا اظہار کیا.

خیال رہے کہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک مقامی تقریب کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ اس واقعے میں 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے.


خبر کا کوڈ: 286784

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/286784/لاس-ویگاس-عام-شہریوں-کے-نشانہ-بننے-پر-افسوس-بہرام-قاسمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com