QR codeQR code

صوبہ حمص کے تمام مشرقی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کے صوبہ حمص دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

4 Oct 2017 گھنٹہ 23:55

حمص کی آزادی کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلا ک


دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے صوبہ حمص کے تمام مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور سلمیہ سٹی میں قومی پرچم لہرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمیہ سٹی کے علاوہ عکش، جابریہ، نشمی اور وضیحی نامی دیہی علاقے بھی پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آگئے۔

حماہ کی آزادی کی کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلا ک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ درایں اثنا مشرقی حمص کے نواحی علاقوں میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اٹھائیس ستمبر سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک دو سو کے قریب داعشی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 286982

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/286982/صوبہ-حمص-کے-تمام-مشرقی-علاقے-دہشت-گردوں-قبضے-سے-آزاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com