QR codeQR code

صدر اور وزیراعظم کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت

زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

18 Oct 2017 گھنٹہ 18:56

ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ وزیراعظم پاکستان


پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اورسوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہرممکن بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

بلوچستان کے گورنر محمدخان اچکزئی اور وزیراعلی نواب ثناء اﷲخان زہری نے بھی دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی۔

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف، سندھ کے وزیراعلی سیدمراد علی شاہ، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر اور اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے بھی خودکش حملے کی مذمت ۔


خبر کا کوڈ: 289413

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/289413/صدر-اور-وزیراعظم-کی-کوئٹہ-خودکش-دھماکے-سخت-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com