QR codeQR code

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی شدید گولہ باری

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرمیں علی الصبح سے شدید گولہ باری

18 Oct 2017 گھنٹہ 19:08

بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی


بھارتی فورسز نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے اطراف دیہاتوں میں شدید گولہ باری کی۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرمیں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔ 

بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 289416

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/289416/لائن-آف-کنٹرول-پر-بھارتی-فورسز-کی-شدید-گولہ-باری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com