QR codeQR code

ہندوستانی صدر نے نئی دہلی اسمبلی کے 20 اراکین کو معطل کردیا

نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے ان اراکین پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام

22 Jan 2018 گھنٹہ 12:03

ہندوستان کے صدر نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا ہے


ہندوستان کے صدر نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے صدر نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا ہے۔

دہلی کی ریاستی اسمبلی کے معطل کئے جانے والے 20 اراکین کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ اسمبلی سے 20 اراکین کی معطلی کے بعد بھی عام آدمی پارٹی کے اکثریت باقی ہے عام آدمی پارٹی نے اس فیصلے کو غیر آئینی قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی اکثر ریاستوں میں سیاست دانوں کو رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ملازمت کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہے تاہم وزیر کے طور پر تعینات اراکین ان قوانین سے مستثنیٰ ہیں۔ ہندوستان کی چند ریاستوں میں رکن اسمبلی ہوتے ہوئے سرکاری عہدہ رکھنا قانونی طور پر جائز ہے لیکن دارالحکومت نئی دہلی میں ایسا قانون موجود نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 307192

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/307192/ہندوستانی-صدر-نے-نئی-دہلی-اسمبلی-کے-20-اراکین-کو-معطل-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com