QR codeQR code

امریکہ دہشت گردی کی لعنت کے مقابلے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہے

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نیورٹ نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے

24 Sep 2018 گھنٹہ 15:29

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نیورٹ نے دیر سے عمل میں لائے جانے والے ایک تشہیراتی اقدام کے تحت ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نیورٹ نے دیر سے عمل میں لائے جانے والے ایک تشہیراتی اقدام کے تحت ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نیورٹ نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کی لعنت کے مقابلے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ واشنگٹن ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدام اور بے گناہ انسانوں کے مارے جانے کی مذمت کرتا ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان گریٹ مارکیز نے بھی اہواز کے دہشت گردانہ واقعے پر دہشت گردوں کے اس اقدام کی مذمت کئے بغیر ایران کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت پر توجہ دے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ واقعہ ایسے موقع پر رونما ہوا ہے کہ نیویارک، ایک امریکی عہدیدار کی شمولیت سے دہشت گردوں اور  ایم کے او کے ایک گروہ کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک نشست کا میزبانی کر رہا ہے۔
امریکی صدر کے قانونی امور کے مشیر اور وکیل روڈی جولیانی نے، جو  ایم کے او کے دہشت گرد گروہ کی حمایت کے تعلق سے کافی مشہور بھی ہیں، ہفتے کے روز نیویارک میں اس گروہ کی ایک مٹنگ میں ایک بار پھر ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے ایم کے او  کے گروہ کی سربراہ مریم رجوی کی حمایت کا اعلان کیا۔
انھوں نے ٹوئیٹر پر اس گروہ کی سرغنہ مریم رجوی کی تصویر بھی لگائی اور اسے آئیڈیل قرار دیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایم کے او  کے دہشت گرد گروہ کے تخریبی، دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدامات کے نتیجے میں ایران میں اب تک سترہ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
مغربی ذرائع‏ ابلاغ نے بھی اپنی خبروں اور رپورٹوں میں اہواز کے واقعے کو، کہ جس میں دسیوں ایرانی شہری شہید و زخمی ہوئے، دہشت گردانہ واقعہ قرار دینے سے گریز کرنے کی کوشش کی۔
یہ ایسے میں ہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ دنیا کے بہت سے ممالک منجملہ روس، فرانس، اسپین، مصر، عمان، یمن، آذربائیجان،پاکستان، افغانستان، شام، ترکی، آرمینیا اور عراق، اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور قوم اور اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے اپنی ہمدردی کا اظہار کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 361704

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/361704/امریکہ-دہشت-گردی-کی-لعنت-کے-مقابلے-میں-ایرانی-عوام-ساتھ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com