QR codeQR code

ویسٹ بینک کے اسرائیل سے الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے

26 May 2020 گھنٹہ 22:14

فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کے اسرائیل سے الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ امریکا کی کھلی حمایت کی وجہ سے اسرائیل، فلسطین کے دوسرے حصے کو بھی باضابطہ خود میں ملحق کرنے کے درپئے ہے


فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کے اسرائیل سے الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ امریکا کی کھلی حمایت کی وجہ سے اسرائیل، فلسطین کے دوسرے حصے کو بھی باضابطہ خود میں ملحق کرنے کے درپئے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتن یاہو اس منصوبے کو جولائی میں صیہونی پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔ صیہونی حکومت کے اس فیصلے سے اب تک عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔

فلسطینی اس منصوبے کی پہلے دن سے ہی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ بیت المقدس کے دار الحکومت والی ایک آزاد فلسطین کی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 463970

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463970/ویسٹ-بینک-کے-اسرائیل-سے-الحاق-خطرناک-نتائج-برآمد-ہوں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com