تاریخ شائع کریں2020 3 July گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 468004

ایرانی مسافر بردار طیارے پر حملے کی 32 ویں سالگرہ

خلیج فارس کو ایک طویل عرصے سے اس خطے میں امریکی جرائم کا سامنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی مسافر بردار طیارے پر حملے کی 32 ویں سالگرہ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی میزائلوں کے ذریعہ ایرانی مسافر بردار طیارے پر حملے کی 32 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ خلیج فارس کو ایک طویل عرصے سے اس خطے میں امریکی جرائم کا سامنا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک سوال پوچھتے ہوئے کہ امریکی انسانی حقوق کیا ہے کہا کہ" انسانوں کے قتل کا بے مثال عزم! خلیج فارس کا علاقہ ایک طویل عرصے سے اس خطے میں امریکی جرائم کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ 32 سال پہلے جولائی 1988 کو ایرانی مسافر بردار طیارے پر امریکی بحری بیڑے کے حملے نتیجے میں 290 ایرانی شہری شہید ہوگئے جس حملے کے جائے وقوعہ پر شہدا کے اہل خانہ و لواحقین کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے۔

واضح رہے کہ تین جولائی انیس سو اٹھاسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافربردار طیارہ جو دس بج کر پندرہ منٹ پر بندر عباس سے دبئی کے لئے روانہ ہوا تھا، دس بج کر چوبیس منٹ  پر چار ہزار تین سو میٹر کی بلندی پر امریکہ کے یو ایس ایس ونسنس بحری بیڑے نے  جان بوجھ کر دو میزائلوں کے ساتھ اس طیارے کا کا نشانہ بنایا، یہ طیارہ جزیرہ ہنگام کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

اس حادثے میں تمام  مسافر شہید ہوگئے جن میں بارہ سال سے کم عمر کے چھیاسٹھ بچے اور باون خواتین بھی شامل تھیں۔
https://taghribnews.com/vdcbgwbaarhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ