QR codeQR code

امارات اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ روابط جاری

3 Jul 2020 گھنٹہ 17:05

اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔


القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ  باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اسرائیل سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل اور امارات کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں  حاصل ہوا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود دوستانہ روابط جاری ہیں ۔

امارات اس سے قبل 2018 میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اسرائیلی پرچم کے ساتھ ابوظہبی میں ہونے والے جوڈو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے چکا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور امارات آجکل فلسطینیوں کے بجائے اسرائيل کی بھر پور مدد کررہے ہیں اور دنیائے اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 468013

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468013/امارات-اور-اسرائیل-کے-درمیان-دوستانہ-روابط-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com