تاریخ شائع کریں2020 3 July گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 468014

ایران میں کرونا کی تازہ صورتحال،

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 235429 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 196446 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ایران میں کرونا کی تازہ صورتحال،
تقریب نیوز کے مطابق  ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ سیما سادات لاری نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 566 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 235429 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 154 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار اور 260 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 196446 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 3123 افراد کی صورتحال نازک ہے اور وہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے خوزستان، کردستان، کرمانشاه، ہرمزگان، بوشهر، خراسان رضوی و ایلام کے صوبوں کی صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdccs4q002bqex8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ