تاریخ شائع کریں2020 11 July گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 468905

بھارت: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے،
بھارت: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،
بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 22 ہزار 603 ہو گئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  22 ہزار 144 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 22 ہزار 144 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 22 ہزار 603 ہو گئی۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 650 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 133 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 3 ہزار 860 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 50 ہزار 687 رپورٹ ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbgwbasrhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ