QR codeQR code

شامی فوج نے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجیوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

11 Jul 2020 گھنٹہ 19:02

امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے،


شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے الحسکہ کے مضافاتی شہر تلتم میں امریکہ کی تین بکتر بند گاڑیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

اس سے پہلے صوبہ الحسکہ کے عوام بھی اپنے علاقوں میں امریکی فوجیوں کو روک کر ان کے سامنے ہی احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ مشرقی شام کے علاقوں میں گذشتہ ایک مہینے سے شام میں غاصبانہ قبضے، اس پر پر نئی امریکی پابندیوں اور ترکی کی فوجی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر کے نہ صرف اس ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ شام پر پابندیاں عائد کر کے حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ شام کی تعمیر نو کے لئے دمشق اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کو روک سکے۔ 

ترکی کی فوج بھی پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور بارہا شام کے خلاف جارحیت کرتا رہا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت بھی ہوتی رہی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 468912

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468912/شامی-فوج-نے-صوبہ-الحسکہ-میں-امریکی-فوجیوں-کو-پسپائی-اختیار-کرنے-پر-مجبور-کر-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com