تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 472544

ایران کے وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعرات کی شام  لبنانی حکام کیساتھ ملاقات اور لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلیے بیروت پہنچے
ایران کے وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ لبنانی حکام کےساتھ ملاقات کیلئے بیروت پہنچ گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعرات کی شام  لبنانی حکام کیساتھ ملاقات اور لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلیے بیروت پہنچے۔

لبنان کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر جواد ظریف بیروت کے حالیہ سانحے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر لبنانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔
https://taghribnews.com/vdcfj0djjw6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ