QR codeQR code

ممتاز عالم دین آیت اللہ مصباح یزدی انتقال کرگئے۔

1 Jan 2021 گھنٹہ 20:46

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اورحضرت امام خمینی (رہ) تعلیمی اور تحقیقی سینٹر کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی کا انتقال ہوگیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اورحضرت امام خمینی (رہ) تعلیمی اور تحقیقی سینٹر کے سربراہ، خبرگان کونسل میں صوبہ خراسان رضوی سے عوام کے نمائندے اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن  آیت اللہ مصباح یزدی کا انتقال ہوگیا ہے۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے اسلامی علوم اور معارف کے سلسلے میں متعدد آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں۔ جن میں تفسیر، فلسفہ اسلامی ، قرآنی اخلاق اور اسلام کا سیاسی نظریہ شامل ہیں۔ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی طویل عرصہ سے بیمار تھے انھیں چند روز قبل تہران کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج کچھ عرصہ قبل ان کا انتقال ہوگيا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 488047

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488047/ممتاز-عالم-دین-آیت-اللہ-مصباح-یزدی-انتقال-کرگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com