تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 495375

ترکی کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایران پر یکطرفہ طور پرلگائی گئي پابندیوں کا خاتمہ اور اسی طرح ایٹمی معاہدے اوراس کے تحت ذمہ داریوں کی انجام دہی کی جانب تمام فریقوں کی واپسی ہمارے خطے کی اقتصادی رونق اور ثبات میں بہت زیادہ معاون ہے
ترکی کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ترکی کے صدر نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے چودھویں سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے، جو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، ایران پرعائد پابندیوں کے خاتمے سے مغربی ایشیا کی معیشت اور ثبات کو حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ تہران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد ختم ہو جائيں گي۔

انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران پر یکطرفہ طور پرلگائی گئي پابندیوں کا خاتمہ اور اسی طرح ایٹمی معاہدے اوراس کے تحت ذمہ داریوں کی انجام دہی کی جانب تمام فریقوں کی واپسی ہمارے خطے کی اقتصادی رونق اور ثبات میں بہت زیادہ معاون ہے۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ایران کے خلاف لگائي گئي پابندیاں جلد سے جلد ختم ہو جائيں گي۔ رجب طیب اردوغان نے اسی طرح ون بیلٹ، ون روڈ کے نام سے موسوم پروجیکٹ کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ استنبول-تہران-اسلام آباد ریلوے لائن کا کام آخری مراحل میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmpq0p2bqo18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ