تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 495385

کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات

امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے
کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات
امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون(QAnon)  کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آجائیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔

یہ اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروہوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروہوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کردی تھی۔ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0okyt0ns6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ