تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 495390

افغانستان میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد ہلاک

افغانستان میں صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
افغانستان میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد ہلاک
افغانستان میں صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

بدخشاں کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم بھاری فوجی نفری کے ہمراہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالی جب کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بدخشاں کے جس گاؤں میں برفانی تودا گرا وہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان موجود ہے اور اس علاقے میں برفانی طوفان کا سلسلہ بھی جاری تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjhiexyuqehtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ