QR codeQR code

ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے

5 Mar 2021 گھنٹہ 17:29

پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے


پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری نے آج جمعہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران  تہران، استنبول، اسلام آباد ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ایکو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایکو کے رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط کے فروغ کیلئے نقل و حمل کو ضروری قنرار دیتے ہوئے تہران، استنبول، اسلام آباد ٹرین سروس کو علاقائی ممالک کے مابین روابط کے فروغ کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 495391

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495391/ایران-سے-باہمی-تعاون-کا-فروغ-ہماری-ترجیحات-میں-سرفہرست-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com