تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 495663

خلیج فارس کے جزائر ایران کا اٹوٹ انگ ہیں

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں اپنے پچپن ویں اجلاس میں ایرانی جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی کے بارے میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ خلیج فارس میں واقع یہ جزیرے متحدہ عرب امارات سے متعلق ہیں
خلیج فارس کے جزائر ایران کا اٹوٹ انگ ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتامی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں جزائر ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتامی بیان اور ایرانی جزیروں کے بارے میں کئے جانے والے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ بات نہایت قابل افسوس ہے کہ بعض عرب ممالک اپنے اہم ترین مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کے بجائے اپنا خودساختہ اور وہمی دشمن تیار کر کے اپنے غلط اور اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے رائے عامہ کی توجہ اہم ترین مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے تمام الزامات کوغلط  اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ چھے برسوں کے دوران یمن کے عوام کا خون بہایا اور اس ملک کی ساری تنصیبات کو تباہ و برباد کر دیا اور یمنی عوام کی بھوک مری، بیماری اور دسیوں ہزار عام شہریوں کی شہادت، زخمی ہونے اور لاکھوں دیگر کے بے گھر ہونے کا باعث بنے اور جن کے ہاتھ یمنی عوام کے بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی اور رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے دیگر ملکوں خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تینوں ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعووں کی تکرار سے موجودہ تاریخی و جغرافیائی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس بات کو جان لینا چاہئے کہ خلیج فارس میں واقع یہ تینوں جزیرے ایرانی ہیں اور ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اچھی ہمسائیگی اور ایک دوسرے کے امور میں عدم مداخلت نیز ایک دوسرے کے احترام پر مبنی ایران کی اصولی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ اور علاقے کے بعض ممالک بے بنیاد دعوے اور اشتعال انگیز اقدامات کے بجائے، کہ جن کا نتیجہ تباہی و بربادی ہے، علاقائی سطح پر مذاکرات و گفتگو پر توجہ دیں گے۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں اپنے پچپن ویں اجلاس میں ایرانی جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی کے بارے میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ خلیج فارس میں واقع یہ جزیرے متحدہ عرب امارات سے متعلق ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کئے جانے والے تمام دعووں کو مسترد کرتا ہے اور خلیج فارس میں واقع یہ جزائر ایرانی ہیں اور ایران سے ہی مربوط رہیں گے اور جھوٹے دعوے کرنے سے کبھی تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdccepq012bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ