QR codeQR code

انتخابات میں اسرائیل کی مداخلت کی بابت وارننگ

7 Mar 2021 گھنٹہ 14:52

حماس نے فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی مداخلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے


حماس نے فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کی مداخلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ حماس سے تعلق رکھنے والے افراد کو انتخابات میں نامزد ہونے سے روکنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کے انتخابات کے حوالے سے طے شدہ اور اعلان کردہ پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے۔

 حماس کے رہنما نے کہا کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ بیرونی یا اسرائیلی دباؤ انتخابات کی منسوخی کا سبب بنے۔ انہوں نے بیت المقدس میں بھی انتخابات کرائے جانے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے فلسطینی بھی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند روز سے اسرائیل کی جانب سے حماس کے سرکردہ رہنماؤں اور اہم شخصیات کو فلسطینی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔ 

 فلسطین کے پارلیمانی انتخابات بائیس مئی کو کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین کے صدارتی انتخابات اکتیس جولائی کو جبکہ قومی کونسل کے انتخابات اکتیس اگست کو کرائے جائیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 495665

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495665/انتخابات-میں-اسرائیل-کی-مداخلت-بابت-وارننگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com