تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 495686

دشمن بدگمان کرکے ہماری طاقت کی تقسیم کرنا چاہتا ہے

پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے
دشمن بدگمان کرکے ہماری طاقت کی تقسیم کرنا چاہتا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ ڈنگہ شریف گوندل روڈ میں کشمیر و فلسطین کانفرنس و چہلم شہدائے مچھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف ملت تشیع میں مایوسیاں پیدا کرنا ہے۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے بدگماں کر کے ہماری طاقت کو توڑنا چاہتے ہیں۔کربلائی فکر کے وارثین ولائیوں اور حسینیوں کا خوبصورت گلدستہ ہیں۔ولایت کے ماننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالم بشریت میں امیدوں کے چراغ ہم نے جلانے ہیں۔ضیاالحق نے جو فتنے کے بیج بوئے اس کی باقیات ان بیجوں کی آبیاری میں مصروف ہے۔ضیا الحق کے دور میں تکفیریت نے زور پکڑا اور ہم سے ہمارے شہید قائد کو چھین لیا گیا۔ہمارے اتحاد واخوت کی طاقت سے ان عناصر کو شکست فاش ہو گی جو ارض پاک میں مایوسیوں کا غلبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ظالمین کے خلاف ہمیں مظلوموں کی مضبوط آواز بن کر زندہ رہنا ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdch6mnk-23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ