تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 495687

پاکستان میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم

پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے
پاکستان میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم
پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔ عمر رسیدہ افراد کو ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے 8 مارچ کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 13 ہزار 205 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 3 فروری کو ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جب کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15 فروری سے جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivwa5yt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ