QR codeQR code

ایران و عراق کا 5 سالہ روڈ میپ معاہدہ

11 Apr 2021 گھنٹہ 20:37

شریعتمداری نے کہا کہ انہوں نے آج، عراق کے وزرائے محنت اور خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں اور عراقی محکمہ برائے محنت، تعاون اور سماجی بہبود کے تعلیمی ورکشاپس کا دورہ بھی کیا ہے۔


عراق کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر برائے محنت، تعاون اور سماجی بہبود کے امور نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسی ملکوں سے تعلقات کا فروغ، ایران کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد شریعتمداری" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عراقی حکام سے ملاقات و نیز دونوں ملکوں کے درمیان روزگار، سماجی بہبود اور تکنیکی تعلیم کے شعبوں میں تربیتی کوسرز کے انعقاد سے متعلق 5 سالہ روڈ میپ پر دستخط کیلئے بغداد کے دورے پر ہیں۔

شریعتمداری نے کہا کہ انہوں نے آج، عراق کے وزرائے محنت اور خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں اور عراقی محکمہ برائے محنت، تعاون اور سماجی بہبود کے تعلیمی ورکشاپس کا دورہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور عراق کے وزرائے محنت نے آج بروز اتوار کو تعلیم اور سماجی امور میں ترقی سے متعلق تعاون اور تجربات کے تبادلے کیلئے ایک مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر برائے محنت، تعاون اور سماجی بہبود کے امور،  اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی چند یادداشتوں پر دستخط کیلئے اتوار کی صبج بغداد پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 499575

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499575/ایران-عراق-کا-5-سالہ-روڈ-میپ-معاہدہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com