تاریخ شائع کریں2021 11 April گھنٹہ 21:08
خبر کا کوڈ : 499579

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا دورے ایران

تفصیلات کے مطابق، نائب ایرانی صدر اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کے خصوصی مذاکرات کا آغاز کیا گیا جس میں دونوں فریقین تہران اور سیول کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا دورے ایران
سنئیر نائب ایرانی صدر نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، نائب ایرانی صدر اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کے خصوصی مذاکرات کا آغاز کیا گیا جس میں دونوں فریقین تہران اور سیول کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت بینکنک مسائل پر بات چیت کریں گے۔

اس ملاقات کے بعد، سنئیر نائب ایرانی صدر اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سای کیون، آج بروزاتوار کو دورہ تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی  محمد اسلامی" نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، چانگ سای کیون، ایران کا تین روزہ دورہ کرتے ہیں اور یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ اسی دورے میں تہران اور سیول کے درمیان تعلقات کے فروغ پر فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

یہ پچھلے 44 سالوں کے دوران، جنوبی کوریا کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ایران ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم، ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی"، سنئیر نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری"، اسپیکر "محمد باقر قالیباف" اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر "علی لاریجانی" سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ، ایران میں سرگرم جنوبی کورین کی کمپنیوں بشمول سیمسنگ الیکٹرانکس، ایل جی الیکٹرانکس اور ایس کے نیٹ ورک کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdccmoq0o2bqop8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ