تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 500171

اسرائیل کی غزہ میں بمباری

المیادین نیوز چینل نے جمعے کی علی الصبح غزہ کے مرکز‍ میں ایک ز‍ور دار دھماکے کی خبردی ہے۔دھماکے سے قبل علاقے ميں صیہونی جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔
اسرائیل کی غزہ میں بمباری
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین نیوز چینل نے جمعے کی علی الصبح غزہ کے مرکز‍ میں ایک ز‍ور دار دھماکے کی خبردی ہے۔دھماکے سے قبل علاقے ميں صیہونی جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی الشھاب کے مطابق صیہونی فوج نے توپخانے کی مدد سے غزہ کے علاقے جحر الدیک کو نشانہ بنایا ہے۔اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف میں سائرن بجنے کی خبر دی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی سیدروت میں سائرن بج اٹھے جو عام طور پر راکٹ حملے کے وقت بجائے جاتے ہیں۔بعض ذرائع نے سیدروت کے قریبی علاقے میں ایک راکٹ کے گرنے کی خبر دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5z0kfyt0zf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ