تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 500182

فوج اور سپاہ قوم کے آرام و سکون کام ظہر ہیں

ایرانی فوج آج بھی مختلف شعبوں ميں اپنی خدمات پیش کررہی ہے اور سپاہ و ایران کی مسلح افواج ایکدوسرے کے شانہ بشانہ  ملکی اور قومی دفاع اور مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
فوج اور سپاہ قوم کے آرام و سکون کام ظہر ہیں
 ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں فوج اور سپاہ کو قوم کے آرام و سکون کام ظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور سپاہ ملکی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں  فوج اور سپاہ کو قوم کے اطمینان ،  آرام و سکون کامظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور سپاہ ملکی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔

میجر جنرل محمد باقری نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی قوم اور ایرانی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ایرانی فوج ملک کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملک و قوم کے ساتھ محبت، وفاداری ، قربانی اورعشق کے شاندار نمونے پیش کئے اور ملکی دفاع اور امن و سلامتی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل کیا۔

ایرانی فوج آج بھی مختلف شعبوں ميں اپنی خدمات پیش کررہی ہے اور سپاہ و ایران کی مسلح افواج ایکدوسرے کے شانہ بشانہ  ملکی اور قومی دفاع اور مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcxdt0w6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ