QR codeQR code

افغان حکومت گرنے کا بیانیہ درست نہیں

16 Apr 2021 گھنٹہ 17:26

انہوں نے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی امن کیلئے 6 مہینے سے ایک سال میں انتخابات کراناچاہتےہیں ، تاکہ عوام اپنے حق رائے دہی کےتحت رہنما چن سکے۔


افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے اعلان سے افغان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی فوج کے انخلا سے طالبان کیلئے موقع ہے کہ وہ امن کے راستےکا انتخاب کریں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت گرنے کا بیانیہ درست نہیں ہے، افغان افواج خطے کی بہترین افواج میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی امن کیلئے 6 مہینے سے ایک سال میں انتخابات کراناچاہتےہیں ، تاکہ عوام اپنے حق رائے دہی کےتحت رہنما چن سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس کیلئے مکمل تیار ہیں تاہم اب بال طالبان کے کورٹ میں ہے، طالبان نے اب تک امن کا راستہ اختیارنہیں کیا ہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کا اعلان طالبان کیلئے دھچکا ہے طالبان سوچ نہیں سکتے تھے کہ امریکی فوج کا انخلا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 500189

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500189/افغان-حکومت-گرنے-کا-بیانیہ-درست-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com