تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 500198

صیہونی حکام ایرانی خطرے سے خوفزدہ

ایران کی دھمکیوں کے بارے میں واضح طور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائیل نے ایسا کیا ہوگا اور میں ایرانیوں کو پرسکون رہنے کی صلاح دیتا ہوں۔
صیہونی حکام ایرانی خطرے سے خوفزدہ
سابق صہیونی  وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہوئے ایرانی عہدیداروں کی اسرائیلی حکومت سے انتقام لینے کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسرائیلی مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز سابق صہیونی وزیر اعظم ایہوداولمرٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں نطنزمیں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حالیہ حملے کے حوالے سے اس واقعے میں اسرائیل کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور حملے کے خلاف ایران کی دھمکیوں کے بارے میں واضح طور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائیل نے ایسا کیا ہوگا اور میں ایرانیوں کو پرسکون رہنے کی صلاح دیتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم کی جانب سے بظاہر یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ صیہونی حکام ایرانی خطرے سے خوفزدہ نہیں ہیں تاہم  انھوں نے اس کے بارے میں کچھ تشویش کا اظہار کی اہے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دھمکیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کرتی ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل کے ایران سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ ہے  لیکن یہ پرتشدد بیانات اور دھمکیاں غیر ضروری ہیں جو کسی کے لئے کارآمد نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران میں 60 فیصد افزودگی کے آغاز کے سلسلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہIR-6 کا آغاز اور 60 فیصد کی افزودگی شرارتوں  کا ردعمل  ہے،اور اگر صیہونیوں نے ہماری قوم کے خلاف سازشیں جاری رکھیں تو ہم اس کا جواب  ضرور دیں گےیہ ہمارا پہلا قدم ہے۔
https://taghribnews.com/vdccoxqp42bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ