تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 21:04
خبر کا کوڈ : 500201

ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو

جمعہ کی صبح ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران پورے ملک میں دو لاکھ، سترہ ہزار، تین سو ترپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو
ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ہندوستان میں دو لاکھ سترہ ہزار سے زائد نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

جمعہ کی صبح ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران پورے ملک میں دو لاکھ، سترہ ہزار، تین سو ترپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ بیالیس لاکھ اکیانوے ہزار نو سو سترہ ہو گئی۔ اس عرصے کے دوران ایک لاکھ اٹھارہ ہزار، تین سو دو مریض صحت مند بھی ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ، پچیس لاکھ، سینتالیس ہزار، آٹھ سو، چھیاسٹھ ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز پندرہ لاکھ کو عبور کرکے پندرہ لاکھ، انہتر ہزار، سات سو تینتالیس ہو چکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید گیارہ سو پچاسی مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چوہتر ہزارتین سو آٹھ ہوگئی ہے۔

اس درمیان جہاں دہلی میں ویک اینڈ کرفیو لگادیا گیا ہے وہیں ریاست اترپردیش میں اتوار کومکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مہاراشٹر میں بھی لاک ڈاؤن جیسے حالات نافذ کردئے گئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdchvvnmz23nvid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ