QR codeQR code

اسرائیل کیلئے بحرین کا براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

20 Apr 2021 گھنٹہ 15:58

سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔


بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازحکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2  پروازیں چلائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرکے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیےتھے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 500754

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500754/اسرائیل-کیلئے-بحرین-کا-براہ-راست-پرواز-چلانے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com