تاریخ شائع کریں2021 20 April گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 500767

امریکہ ایران کو براہ راست فوجی دھمکیاں دیتا ہے

امریکہ کی مدد و حمایت کے پیش نظر، خطے سے بیرونی افواج کے انخلاء کو ناگزیربتاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ذمہ دار ممالک بالخصوص مغربی ایشیاء کے ملکوں کے درمیان تعاون اور باہمی رابطے ضروری ہیں۔
امریکہ ایران کو براہ راست فوجی دھمکیاں دیتا ہے
ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران عالمی اور مغربی ایشیا میں سلامتی کی خاطر تمام امن پسند ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحمیم موسوی نے  کہا ہے کہ تہران عالمی سلامتی اور مغربی ایشیا میں پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام امن پسند ممالک کے ساتھ  مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے یوم مسلح افواج کے موقع پر غیر ملکی فوجی اتاشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب بیسویں صدی کے آخری عشروں میں رونما ہونے والے واقعات میں سے  ہے کہ جس نے نظریاتی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں ایران سمیت مغربی ایشیا اور پوری دنیا کو بہت متاثر کیا ہے۔

جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ انقلاب اور ملک دشمن عناصر نے جنہیں عالمی استکبار کے تسلط سے ایران کی نجات اور رہائی کو برداشت نہیں، انقلاب کو ختم کرنے کے پیچیدہ منصوبے بنائے۔  

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج خلیج فارس، بحر عمان اور شمالی بحر ہند میں سلامتی کی ضامن ہے۔

جنرل عبدالرحیم موسوی نے مزید کہا کہ امریکہ، ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں کی تقویت کی مخالفت کرتا ہے اور اسی چيز کو ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے حربے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو براہ راست فوجی دھمکیاں دیتا ہے اور اس کے ساتھ  خطے میں سب سے زیادہ اسلحہ بھی خود ہی فروخت کرتا ہے۔

جنرل موسوی نے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ امریکہ کی مدد و حمایت کے پیش نظر، خطے سے بیرونی افواج کے انخلاء کو ناگزیربتاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ذمہ دار ممالک بالخصوص مغربی ایشیاء کے ملکوں کے درمیان تعاون اور باہمی رابطے ضروری ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcep78nfjh87fi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ